ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی این ایکس میڈیا معاملہ: تہاڑ میں پوچھ گچھ کے بعدای ڈی نے چدمبرم کو کیا گرفتار

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: تہاڑ میں پوچھ گچھ کے بعدای ڈی نے چدمبرم کو کیا گرفتار

Wed, 16 Oct 2019 18:56:38    S.O. News Service

نئی دہلی،16/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی کے حکام کی ایک ٹیم بدھ کی صبح ہی ان سے پوچھ گچھ کرنے تہاڑ جیل پہنچی تھی۔ اس دوران ای ڈی نے چدمبرم سے تقریباً دو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔دہلی کی ایک مقامی عدالت نے مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی کو اس معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی کی تحقیقاتی ٹیم تہاڑ جیل پہنچی۔ اتنا ہی نہیں عدالت کل ای ڈی کو ضرورت پڑنے پر چدمبرم کو گرفتار کرنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔ ای ڈی کے تفتیشی افسر صبح تقریبا سوا آٹھ بجے ان سے پوچھ گچھ کرنے پہنچے تھے۔ وہ تقریباًدو گھنٹے تک احاطے میں موجود تھے۔ انہوں نے چدمبرم سے پوچھ گچھ کی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت انہیں گرفتار کیا۔ حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی اب عدالت سے ان کو دوبارہ حراست میں لینے کا مطالبہ کرے گی۔اس دوران چدمبرم کی بیوی نلنی اور بیٹے کارتی بھی تہاڑ جیل احاطے پہنچے۔ کانگریس لیڈر چدمبرم تقریباً 55 دن سی بی آئی اور عدالتی حراست میں گزار چکے ہیں۔ 21 اگست کو انہیں اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 74 سال کے چدمبرم سال 2004 سے 2014 تک یو پی اے -1 اور یو پی اے -2 حکومتوں کے دوران مرکزی فنانس اور وزیر داخلہ تھے۔بتا دیں کہ وزیر خزانہ کے طور پر چدمبرم کی مدت کے دوران 2007 میں 305 کروڑ روپے کا غیر ملکی پیسے حاصل کرنے کے لئے آئی این ایکس میڈیا گروپ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری میں بے ضابطگی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی نے 15 مئی 2017 کو ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے بعدای ڈی نے 2017 میں اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں کارتی بھی ملزم ہیں اور سی بی آئی نے انہیں بھی گرفتار کیا تھا۔


Share: